• Bahtreen Islam

    بہترین اسلام

    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر 11صفحہ نمبر 111

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 11 page number 111
    حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سوال کیا،یارسول اللہﷺبہتر اسلام کیاہے؟فرمایا کہ تم کھانا کھلاؤ اور سلام کرو خواہ تم اُسے جانتے ہو یا نہ جانتے ہو۔

  • Eman-e-Kamil

    ایمانِ کامل
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر13صفحہ نمبر 112

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 13 page number 111


    حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا،قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ میں اُسے اُس کے والد اور اُس کی اولاد سے عزیز ترنہ ہوجاؤں۔

  • Momin Banney ka Tarika

    مومن بننے کا طریقہ
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر 14صفحہ نمبر 112

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 14 page number 112


    حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا،تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوسکتا ۔۔۔یہاں تک کہ میں اُسے اُس کے والد،اُس کی اولاد اور تمام لوگوں سے محبوب نہ ہوجاؤں۔
    معلوم ہوا کہ ایمانِ کامل رسول اللہﷺکی محبت کا نام ہے،محبت بھی ایسی مانگی گئی ہے جو تمام رشتوں پر غالب ہواور ایسی محبت ہی کو اہلِ ذکر عشقِ مصطفیﷺ کا نام دیتے ہیں یعنی ایمانِ کامل عشقِ مصطفیﷺہی کا نام ہے اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،پہلی شرط ہی حضورﷺکی ذات پر یقین قائم ہونا ہے اُس کے بعد اُن کے لائے ہوئے تمام احکامات پر یقین قائم ہوسکے گااور ذات کی محبت ہی یقینِ محکم کے اعلیٰ مقام پر فائز کرتی ہے اور یہی ذات کا یقین یومنون بالغیب پر اعتماد قائم کرتا ہے۔


    ایمانِ مکمل کا قانون نمایاں ہے
    دہلیزِ محمدﷺ پہ مطلوب شہادت ہے

  • Eman Ki Lazat Hasil karney Ka Tarika

    ایمان کی لذت حاصل کرنے کاطریقہ
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر15صفحہ نمبر 112
    بخاری شریف جلد نمبر3حدیث نمبر978صفحہ نمبر 386

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 15 page number 112

    Bukhari Sharif Jild number 3 Hadis number 978 page number 386


    حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا،تین باتیں جس میں ہوں گی اُس نے ایمان کی حلاوت پالی،یہ کہ اللہ اور اُس کے رسول اُسے دوسروں سے زیادہ محبوب ہوجائیں اور یہ کہ آدمی کسی سے محبت رکھے تو صرف اللہ کیلئے رکھے اور کفر میں واپس جانے کو یوں ناپسند کرے جیسے اسے ناپسند کرتا ہے کہ اُسے آگ میں ڈالا جائے۔

  • Eman Ki Alamat

    ایمان کی علامت
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر16صفحہ نمبر 112

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 16 page number 112


    حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا،انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے دشمنی رکھنا نفاق کی علامت ہے۔

  • Muhammad Ur Rasool Allh Naqsh Karwaya


    محمدٌ رسولُ اللّٰہ نقش کروایا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر65صفحہ نمبر134

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 65 page number 134


    حضرت انس بن مالکؓنے فرمایا کہ نبی کریمﷺنے ایک گرامی نامہ لکھوایا یا لکھوانے کا ارادہ فرمایا تو عرض کی گئی کہ وہ لوگ خط کونہیں پڑھتے مگر جس پر مُہر ہو، پس آپ نے چاندی کی مُہر بنوالی اور اُس پر مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ نقش کروالیا۔۔۔گویا میں اب بھی آپ کے دستِ مبارک میں اُس کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔
    یہاں حضرت انسؓ فرمارہے ہے کہ میں اب بھی اُس انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں، یہ تصورِ شیخ کا واضح ثبوت ہے۔

    حُسنِ نبیﷺ سے جن کی روشن ہیں دِل کی راہیں

    باغِ بہشت واللہ ایسوں کی ہر قبر ہے
    شمس و قمر ستارے روشن اُنہی سے سارے
    یہ کہکشاں کے جلوے شاہا کی رہگزر ہے

  • Mahfil Mein Baithney Key Adaab


    محفل میں بیٹھنے کے آداب
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر66صفحہ نمبر 134

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 66 page number 134


    حضرت ابو واقدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺمسجد میں جلوہ افروز تھے اور صحابہ کرامؓ جیسے پروانوں نے آپ کو جھرمٹ میں لیا ہوا تھا کہ تین آدمی آگئے،دو رسول اللہﷺکی بارگاہ میں آگئے اور ایک چلا گیایہ دونوں رسول اللہﷺکی خدمت میں ٹھہرے کہ اُن میں سے ایک نے مجلس میں خالی جگہ دیکھی اور وہاں بیٹھ گیا،دوسرا لوگوں کے پیچھے بیٹھ گیاجبکہ تیسرا پیٹھ پھیر کر چلا گیا،جب رسول اللہﷺ فارغ ہوئے تو فرمایاکہ کیا میں تمھیں ان تینوں شخصوں کا حال نہ بتاؤں؟ان میں سے ایک اللہ کی طرف آیا تو اللہ تعالیٰ نے اُسے جگہ دے دی،دوسرے نے حیا کی تو اللہ تعالیٰ نے اس سے حیا فرمائی اور تیسرے نے منہ پھیرا تو اللہ تعالیٰ نے اُس سے منہ پھیر لیا۔

    معلوم ہوا کہ رسول اللہﷺ کی طرف آنا دراصل اللہ تعالیٰ کی طرف آنا ہے اور رسول اللہﷺ کی طرف سے منہ پھیرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے منہ پھیرنا ہے اور رسول اللہ ﷺکی نزدیکی رب تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے چاہے محفل کے آخری کنارے پرہی جگہ ملے۔

    اللہ بھی اُس سے محبت ہیں کرتے جو تجھ سے محمدﷺ وفا کر گیا ہے

  • Mehfil Key Liye Din Muqarar Karna


    محفل کے لئے دن مقرر کرنا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر68صفحہ نمبر136

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 68 page number 136


    حضرت ابنِ مسعودؓ نے فرمایا کہ نبی کریمﷺنے ہمیں نصیحت کرنے کیلئے دن مقرر فرما رکھے تھے اور اتنا ناپسند فرماتے جس سے ہمارے اُکتا جانے کا خدشہ ہوتا۔


    معلوم ہوا کہ محفل کیلئے کوئی دن مقرر کرنا کوئی نئی بات (بدعت)نہیں ہے بلکہ رسول اللہﷺکی سنت ہے چاہے وہ گیارہویں شریف کا دن ہو یا کوئی اور،اگر اُس دن کو اللہ تعالیٰ ورسول اللہﷺکے احکامات کے مطابق نصیحت کی جائے تو عین سنتِ نبویﷺادا ہوگی۔

  • Deen Mein Asani Paida Karo


    دین میں آسانی پیدا کرو
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر69 صفحہ نمبر136

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 69 page number 136


    حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایاکہ آسانی پیدا کرو،مشکل میں نہ پھنساؤ،خوش رکھو اور متنفر نہ کرو۔

  • Hazoor S.A.W.W  Takseem Farmaney Waley Hain


    حضورﷺ تقسیم فرمانے والے ہیں
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر71صفحہ نمبر137

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 71 page number 137


    حضرت ابن سفیانؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اُسے دین کی سوجھ بوجھ عطا فرماتا ہے بے شک میں تقسیم کرنے والا ہوں جبکہ اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔
    معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ دین کی سوجھ بوجھ اُسی کو عطا فرماتا ہے جس کی بھلائی منظور ہوتی ہے فقہ سے چڑنا گویا خود کو بھلائی سے محروم رکھنا ہے اور آگے فرمایا کہ ہرچیز کا عطا فرمانے والا اللہ تعالیٰ ہے کیونکہ وہی مالک ہے اور یہ نعمتیں بانٹنے والا اُسی مالک کی ذات نے رحمتِ عالمﷺکو بنایا ہے،اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتیں دستِ مصطفیﷺ سے تقسیم ہورہی ہیں جب حضورﷺپر نبوت ختم ہے تو آج بھی امت کو خیرات کی اسی طرح ضرورت ہے جیسے پہلے زمانوں میں،آج بھی اُن کی نبوت کا تاج سلامت ہے اوربلاشبہ انھیں کی تقسیم سے راج کیے جارہے ہیں۔


    آپ کی ہے رحمتوں سے پورے عالم پہ شباب
    آپکی ہے بادشاہی بادشاہی کیجئے

  • Hazoor S.A.W.W. Ko sub kuch dikhaya gya


    حضورﷺکوسب کچھ دِکھایا گیا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر86 صفحہ نمبر143

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 86 page number 143


    حضرت اسماءؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کی،پھر فرمایاکہ کوئی چیز ایسی نہیں جو مجھے دکھائی نہیں گئی تھی لیکن وہ میں نے اس جگہ دیکھ لی یہاں تک کہ جنت اور دوزخ بھی،پس مجھ پر وحی فرمائی گئی کہ قبروں میں تمھارا امتحان ہوگا،کہا جائے گا تو اس ہستی کے متعلق کیا جانتا ہے؟ایمان والا یا یقین رکھنے والا کہے گا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول محمد مصطفیﷺہیں جو ہمارے پاس نشانیاں اور ہدایت لے کر آئے تو ہم نے ان کی بات مانی اور ان کی اطاعت کی۔۔۔تین دفعہ کہے گا کہ یہ محمد مصطفیﷺہیں،کہا جائے گا کہ مزے سے سوجا۔۔۔ہمیں معلوم تھا کہ تو ان پر یقین رکھنے والا ہے،جو منافق یا شک کرنے والا ہوگاوہ کہے گا کہ میں نہیں جانتا۔۔۔لوگوں کو کچھ کہتے ہوئے سنتا تو وہی کہہ دیتا۔

    معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو تمام چیزوں کا مشاہدہ کروایایہاں تک کہ جنت اور دوزخ کابھی،اور اگلی بات کہ قبر کی نجات کا دارومدار حضورﷺکی پہچان پر ہے اور پہچان صرف ایمان والا ہی کرسکے گاجبکہ منافق یا شک رکھنے والا یہی کہے گا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں ،میں وہی کہتا تھا جو دوسرے لوگ کہتے تھے،حضورﷺکی محبت ہی سے حضورﷺکو پہچاننا ممکن ہوگااسی لیے حدیث نمبر 13اور14میں کامل ایمان کا نسخہ بتایا گیا ہے کہ ہر چیز سے بڑھ کر حضورﷺ سے محبت کرو تاکہ تمھاراایمان کامل ہو اور تم نگاہِ ایمان سے قبر میں حضورﷺکو پہچان سکو،یہ بھی معلوم ہوا کہ جوآقاﷺ روزانہ بے شمار قبروں میں تشریف لاتے ہیں وہ حاضر وناظر ہیں۔


    مجھ سے سوال تیرا تُجھ سے سوال میرا

    یعنی قبر حشر میں وُہی کام آرہا ہے عمرانؔ مصطفیﷺ کی چاہت میں دو جہاں ہیں اہلِ عرش سے جاری پیغام آرہا ہے

  • Jo Chaho Puch Lo


    جوچاہو پوچھ لو
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر92 صفحہ نمبر147

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 92 page number 147


    حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ نے فرمایا،نبی کریمﷺسے ایسے سوالات کیے گئے جو ناپسند تھے،جب زیادہ کیے گئے تو آپ ناراض ہوگئے پھر لوگوں سے فرمایاکہ جو چاہو مجھ سے پوچھ لو،ایک شخص عرض گزار ہوا کہ میرا باپ کون ہے؟فرمایا کہ تمھارا باپ حذافہ ہے پھر دوسرا آدمی کھڑا ہوکر عرض گزار ہوا،یارسول اللہﷺ! میرا باپ کون ہے؟فرمایا کہ تمھارا باپ سالم ہے،جب حضرت عمرؓ نے آپ کے چہرہٗ انور کی حالت دیکھی تو عرض گزار ہوئے،یارسول اللہﷺہم اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کرتے ہیں۔

    معلوم ہوا کہ حضورﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا علم عطا فرمایا ہے اسی لیے آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ جو چاہو مجھ سے پوچھ لوپھر جو سوالات کیے گئے آپ نے ان کے جوابات عطا فرمائے،جب حضرت عمر فاروقؓ نے آپ کے چہرہٗ انور پر جلال کے آثار دیکھے تو فوراً اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ کی،فاروقِ اعظمؓ نے یہ بھی مسئلہ حل فرما دیا کہ جب برگزیدہ ہستیاں ناراض ہوجائیں تو عذر پیش نہیں کرنا چاہیے بلکہ معافی مانگنی چاہے،یہ بھی واضح کردیا کہ حضورﷺکی ناراضگی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی۔


    تیرا دَر تو دَر خدا کا اِس میں کلام کیا ہے
    تیرے دَر سے پھر گیا جو بھٹکا وہ دَر بدر ہے

  • Khawab Mein Hazoor S.A.W.W Ko Dekhna


    خواب میں حضورﷺکو دیکھنا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر110 صفحہ نمبر152
    بخاری شریف جلد نمبر2حدیث نمبر749 صفحہ نمبر354
    بخاری شریف جلد نمبر3حدیث نمبر1127 صفحہ نمبر442

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 110 page number 152

    Bukhari Sharif Jild number 2 Hadis number 749 page number 354

    Bukhari Sharif Jild number 3 Hadis number 1127 page number 442


    حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا کہ میرے نام پہ نام رکھ لو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو اور جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو واقعی اُس نے مجھے دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا،اورجلد نمبر 3حدیث نمبر1127کے راوی حضرت جابرؓ ہیں،جس کے آخری الفاظ اس طرح ہیں،میرے نام پر نام رکھ لو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھا کرو،کیونکہ میں قاسم ہوں کہ تمھارے درمیان تقسیم کرتا ہوں۔

    معلوم ہوا کہ جس نے خواب میں حضورﷺ کی زیارت کی اُس نے واقعی حضور ﷺہی کو دیکھا،یہاں فرمایا کہ شیطان میری شکل تبدیل نہیں کرسکتا حالانکہ شکل تبدیل کرنا فرشتوں کے بھی اختیار میں ہے لیکن حضورﷺنے صرف ابلیس کے متعلق بتایا کہ وہ میری صورت اختیار نہیں کرسکتا اس لیے کہ حضورﷺ جیسا بننے کی کوشش بہت بڑی بے ادبی ہے اور بے ادبی ہمیشہ شیطان ہی کرتا ہے ،فرشتے نہیں کرتے...اور یہ بھی فرمایا کہ اس لیے میری کنیت پر کنیت نہ رکھا کرو کیونکہ میرے بعد کوئی نبوت کی مسند پر بیٹھ کر تقسیم کرنے والا نہیں ہوگا،جس کو جوکچھ ملے گا حضورﷺہی کی عطا سے ملے گایعنی حضورﷺ ہی ابوالقاسم ہیں۔

    مخفی خدائی مخزن بٹتا ہے تیرے صدقے
    محور ہے ذات تیری سلطان شاہِ عربیﷺ

  • Hazoor S.A.W.W. Key Samney Jholi Phelana


    حضورﷺکے سامنے جھولی پھیلانا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر119 صفحہ نمبر155
    بخاری شریف جلد نمبر2حدیث نمبر849 صفحہ نمبر392

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 119 page number 155

    Bukhari Sharif Jild number 2 Hadis number 849 page number 392


    حضرت ابوہریرہؓنے فرمایا کہ میں عرض گزار ہوا کہ یارسول اللہﷺ!میں آپ کے ارشادات سُنتا ہوں مگر بھول جاتا ہوں،فرمایا کہ اپنی چادر بچھاؤ،پس میں نے اُسے بچھا دیا۔۔۔پس آپ نے دونوں ہاتھوں سے لپ ڈالی اور فرمایا لپیٹ لو۔۔۔ میں نے اُسے لپیٹ لیا تو کسی چیز کو نہ بھولا۔


    معلوم ہواکہ بارگاہِ رسالتﷺمیں اپنی مشکل پیش کرنا اور مدد چاہنا کوئی نئی بات یا شرک نہیں ہے کیونکہ رب تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے تقسیم کرنے پر اُن کو مامور فرمایا ہے اور ایسا کرنا صحابہ کبارؓ کی سنت ہے جن کی پیروری کرنے والے کبھی گمراہ نہیں ہوسکتے،اسی لیے جب حضرت ابوہریرہؓ نے سوال کیا تو حضور ﷺ نے یہ نہیں فرمایا کہ تم شرک کررہے ہو بلکہ فرمایا اپنی چادر میرے سامنے بچھا دو۔۔۔ پھرچادرمیں ایسی چیز کی لپ ڈالی جو بظاہر دکھائی نہیں دیتی تھی مگر آج بھی کثیر احادیث جوکہ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہیں حضورﷺکی مشکل کشائی پر گواہی دے رہی ہیں کہ اُس کے بعد حضرت ابوہریرہؓ کوئی چیز نہیں بھولے۔

    اُلفت تیری اگر نہ ہو حاصل تو کچھ ہوتا نہیں جس کو مِلا جتنا مِلا تیری عطا صلے علیٰ

  • Makhfi Elam


    مخفی علم
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر120 صفحہ نمبر156

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 120 page number 156


    حضرت ابوہریرہؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہﷺسے دو تھیلے علم حاصل کیا ہے،ایک کومیں نے لوگوں میں پھیلادیا ہے جب کہ دوسرے کو اگر ظاہر کروں تو یہ گلا کاٹ ڈالا جائے۔

    تیری حقیقتوں سے واقف تو لَم ےَزل ہیں
    اوصاف تیرے آقاﷺ لابیان مانتے ہیں

  • Sachy Dil Se Kalma Parhna


    سچے دل سے کلمہ پڑھنا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر127صفحہ نمبر160

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 127 page number 160


    حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺکے پیچھے سواری پر حضرت معاذؓ بیٹھے تھے،آپ نے فرمایا،اے معاذ بن جبلؓ!عرض گزار ہوئے کہ یارسول اللہﷺ!میں حاضر اور خادم ہوں،فرمایا،اے معاذ!عرض گزار ہوئے کہ یارسول اللہﷺمیں حاضر اور خادم ہوں،فرمایا جو سچے دل سے گواہی دے کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ اور محمد مصطفی اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اُس کو جہنم پر حرام کردیتا ہے،عرض گزار ہوئے کہ یارسول اللہﷺکیا میں لوگوں کو بتانہ دُوں تاکہ خوش ہوجائیں،فرمایا کہ پھر صرف اسی پر تکیہ کرلیں گے حضرت معاذؓ نے اپنی وفات کے قریب گناہ سے بچنے کی خاطر یہ بات بتائی۔

    واضح ہوا کہ سچے دل سے توحید ورسالت کی حاضر کے صیغہ سے گواہی دینا دوزخ سے نجات کا ذریعہ ہے اور حضورﷺکے بلانے پر باادب طریقے سے لبیک کہنا اور اپنے آپ کو حضورﷺکا خادم کہنا صحاؓبہ کا دستور تھا۔

    فیضانِ رحمتِ عالم توحید کا نغمہ
    بہارِ جاوداں لَا اِلَہٰ اِلِاَ اَللّٰہ
    نشانِ مومنِ کامل رسولِ اکرمﷺ ہیں
    سراج ِ ضوفشاں لَااِلَہٰ اِلِاَ اَللّٰہ

  • Ba Khabar Nabi S.A.W.W


    باخبرنبیﷺ
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر138 صفحہ نمبر164

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 138 page number 164


    حضرت ابن عباسؓ نے فرمایا کہ نبی کریمﷺنے رات کو قیام کیا،جب رات کا کچھ حصّہ رہ گیا تو رسول اللہﷺکھڑے ہوئے اور لٹکے ہوئے مشکیزے سے ہلکا سا وضو کیا اور نماز پڑھنے کھڑے ہوگئے۔۔۔پھرنماز پڑھی جو اللہ نے چاہی پھر لیٹ کر سو گئے اور خراٹے لینے لگے پھر بُلانے والا حاضر ہوا اور اُس نے نماز کیلئے بُلایاپس آپﷺ اُس کے ساتھ نماز کیلئے چلے گئے تو نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ہم نے عمروؓ سے کہا،لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺکی آنکھیں سوتی تھیں اور دل نہیں سوتا تھااور انبیاء کا خواب وحی ہوتا ہے۔

    کِس قدر اوصاف تیرے مرحبا صَلّ عِلیٰ
    تم امامِ مرسلیں ہو دِلربائے کبریا ہو

  • Hazoor S.A.W.W Key Moe Mubarak


    حضورﷺکے موئے مبارک سب سے عزیز
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر169 صفحہ نمبر174

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 169 page number 174


    ابن سیرینؒ سے روایت کہ میں حضرت عبیدہؓ کی خدمت میں عرض گزار ہوا کہ ہمارے پاس نبی کریمﷺکے موئے مبارک ہیں جو ہمیں حضرت انسؓ یا حضرت انسؓ کے گھر والوں سے ملے ہیں،فرمایا کہ میرے پاس اُن میں سے ایک بھی موئے مبارک ہوتا تو مجھے وہ دنیا ومافیہا سے عزیز ہوتا۔


    واضح ہوا کہ حضورﷺکے بال مبارک بڑی برکت والی چیز ہیں اُنھیں حاصل کرنا اور اُن کے فیوض وبرکات سے فیضیاب ہونا صحابہ کرام کا طریقہ تھااسی لیے حضرت عُبیدہؓ نے حضرت ابن سیرینؒ سے فرمایا کہ اگر میرے پاس ان میں سے رسول اللہﷺ کا ایک بھی بال مبارک ہوتا تو وہ مجھے دنیا اور اس کے سارے مال ومتاع سے عزیز ہوتا،سبحان اللہ صحابہ کبارؓ کی نظر میں تمام دنیا مع سازوسامان اپنے محبوبﷺکی ایک زلف کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی،یہ ہے ایمانِ کامل کا چمکدار ثبوت،۔

    عشقِ حبیبِ یزداںﷺسینے میں گر ہے تیرے تجھ سا غنی نہ کوئی تجھ سا نہ تاجور ہے

  • Hazoor S.A.W.W Ka Istamal Shuda Pani


    حضورﷺکا استعمال شدہ پانی
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر185 صفحہ نمبر180

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 185 page number 180


    حضرت ابو حُجیفہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ دوپہر کے وقت ہمارے پاس تشریف لائے،پانی لایا گیا تو آپ نے وضو کیا،لوگ آپ کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو لینے لگے اور اُسے اپنے اُوپر ملنے لگے،حضرت ابوموسیٰؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے پانی کا ایک پیالہ منگایاپس اپنے ہاتھوں اور چہرے کو اُسی میں دھویا اور اُسی میں کُلی کی پھر اُن دونوں سے فرمایا کہ اس میں سے پی لو اور اپنے چہروں اور سینوں پر ڈال لو۔


    سبحان اللہ! حضورﷺکا استعمال شدہ پانی عشاق اپنے چہروں اور جسموں پر ملنے کے علاوہ پی لیا کرتے،اُن کا عمل بتا رہا ہے کہ حضورﷺکا استعمال شدہ پانی اور کلی آبِ شفا ہے ،عشاق کی نظر میں اُس سے قیمتی کوئی چیز نہیں جس سے چہرے اور جسموں کوزینت دی جاسکے۔

    جو اُن کا نہیں بندہ شیطان کا بندہ ہے
    توحید پرستی میں تعظیمِ رسالتﷺ ہے

  • Wazoo Key Pani Se Shifa


    وضو کے پانی سے شفا
    بخاری شریف جلد نمبر1حدیث نمبر191صفحہ نمبر182

    Bukhari Sharif Jild number 1 Hadis number 191 page number 182


    محمدؓ بن مکندر نے حضرت جابرؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ میری عیادت کے لئے تشریف لائے جبکہ میں بیمار اور بے ہوش تھاآپ نے وضو کیا اور بچا ہوا پانی میرے اُوپر چھڑکاتو میں ہوش میں آگیا۔

    دُنیا جہاں کے لادوا تیرے ہی دَم سے پُر اُمید
    رَدَّعُ البَلا نسخہ تیرا تجھ سے شفا صلے علیٰ

تصانیف عمران آفتاب سیدن

جمعہ خطابات عمران آفتاب سیدن

تصاویر(Picture Gallery)